عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ رجوع کرلیا
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے نام شامل نہیں انکے نام شامل کیے جائیں، پشاور اور کراچی کی مقامی قیادت بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی اور اپنی اپنی درخواستیں دائر کیں جن میں اعظم سواتی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے سمیت دیگر اہم نکات پر سپریم کورٹ لاہور، پشاور اور کراچی رجسٹری سے رجوع کرلیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے، اعظم سواتی کیس سمیت دیگر معاملات پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی میڈیا نے میراکالم صرف عمران خان کی مخالفت تک محدود رکھا، سدآنند دھومے
اراکین پنجاب اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے، سینیٹر اعظم سواتی سے منسلک معیوب وڈیو ، ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشنل تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور، پشاور اور کراچی رجسٹری میں الگ الگ درخواستوں میں عمران خان حملہ کیس ، اعظم سواتی اور ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گی کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے نام شامل نہیں انکے نام شامل کیے جائیں۔
درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو لیک کرنے کی انکوائری اور کینیا میں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والے مقتول صحافی ارشد شریف کے لواحقین داد رسی کی بھی استدعا کی گئی ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر شاہ محمود قریشی نے اس توقع کا اظہار ظاہر کیا کہ چیف جسٹس پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر پہلی فرصت میں سماعت کریں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ ملک بنانا رپبلک بن رہا ہے ۔ ہمیں اداروں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ لوگ زبردستی کے فیصلے نہیں مانیں گئے۔