سندھ حکومت کی نااہلی عروج پر، شہری سیلابی پانی سے جنازے لیکر جانے پر مجبور
عالمی شہرت یافتہ معروف صحافی عمر چیمہ نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو خواب غفلت سے جگانے کے لیے بلاول، مراد علی شاہ، شیری رحمان اور آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب گزرے چار ماہ ہوگئے مگر سندھ میں سیلابی پانی ابھی بھی کھڑا ہے، لوگ جنازے بھی پانی سے گزر کرجانے پر مجبور ہیں
معروف صحافی عمر چیمہ نے ضلع نوشہروفیروز میں سیلابی پانی میں جنازہ گزرنے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چار ماہ گرزنے کے بعد بھی سیلابی پانی کی نکاسی کرنے میں ناکام ہے ۔
عمر چیمہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرایک وڈیو شیئر کی جس میں شہری گھٹنوں گھٹنوں پانی میں ایک میت کاندھے پر رکھے قبرستان جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ بعد بھی سیلابی پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیے
عمر چیمہ نے بتایا کہ تحصیل مورو (ضلع نوشہرو فیروز) کے غریب اور بے بس دیہاتی سیلابی پانی میں سے جنازہ نکال رہے ہیں مگر سندھ حکومت 4 ماہ گزرنے کے باوجود صوبے کے کئی علاقوں کو کلیئر نہیں کرسکی ۔
Villagers of Tehsil Moro (Distt Noshero Feroz) wade funeral thru floodwater. 4 months on, several areas of Sindh haven't been cleared where @BBhuttoZardari party is in power. He demands climate justice at global forum. Where these people should go to report bad governance? pic.twitter.com/4ICPA6GhSv
— Umar Cheema (@UmarCheema1) November 15, 2022
صحافی عمرچیمہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پارٹی سندھ میں حکومت میں ہے اور آپ عالمی فورم پر موسمیاتی تبدیلی پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
صحافی نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی اقتدار میں ہے اور وہ عالمی فورم پر موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں مگر یہ لوگ بیڈ گورننس کی رپورٹ دینے کہاں جائیں؟۔
صحافی عمر چیمہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، چیئرمین پیپلزپلارٹی کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے سیلابی پانی سے گزرنے والے ایک اور جنازے کی وڈیو شیئر کی ۔
عالمی شہرت یافتہ صحافی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ تحصیل مورو میں یہ ایک اور جنازہ ہے جو سیلابی پانی سے گزارا جا رہا ہے جبکہ یہ وڈیو سندھ کے ایک صحافی نے شیئر کی ہے ۔
Another funeral in same tehsil. Vidoes shared by a Sindhi journalist. @AseefaBZ @sherryrehman @MuradAliShahPPP pic.twitter.com/bkeK2Lrj2R
— Umar Cheema (@UmarCheema1) November 15, 2022
ایک ٹوئٹر صارف نے عمرچیمہ کی وڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ عالمی برادری آکر سیلابی پانی صاف کریں۔ صارف نے سندھ حکومت تنقیدکرتےہوئے کہا کہ” قابل رحم گورننس”۔
He want foreign countries to clear water. Pathetic governance
— AK (@akpdeewan) November 16, 2022
واضح رہے کہ چاہ ماہ قبل ملک میں آئے سیلاب سے صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ سندھ میں سیلاب سے سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں مکانات ٹوٹ گئے اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسہال، ملیریا اور جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔کئی علاقوں اور شہروں بالخصوص مورو اور دادومیں سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکلا۔