ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک دہشتگرد ہلاک
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ہلال خیل میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
مقتول ارشد شریف کی والدہ کا سپریم کورٹ کے نام ایک اور خط
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کے ٹھکانے سے سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سالہ شہید نائیک تاج محمد کا تعلق کوہاٹ جب کہ 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان ملاکنڈ کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔









