اعظم سواتی کا آرمی چیف سے فوج میں موجود کالی بھیڑوں کے خاتمے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر اعظم سواتی نے افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑے دن باقی رہ گئے ہیں جاتے جاتے  فوج سے میجر جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم  جیسی کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرتے ہوئے جائیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاتے جاتے اپنے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرکے جائیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والے ایک وڈیو کلپ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی ہے کہ جاتے جاتے اپنے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرکے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

مجھے گولی مار دو  ورنہ سب کو ننگا کردونگا، اعظم سواتی جذباتی ہوگئے

اعظم سواتی نے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ آپ کے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کے پاس پاس جائز و ناجائز وڈیوز پڑی ہوئیں ہیں۔ چند روز قابی رہ گئے ہیں ایک ایک کرکے ان کالی بھیڑوں کو اپنے ادارے سے نکال  کرجائیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر نے آئین پاکستان کی کتاب کو ہاتھ میں پکڑتے ہوئے کہا کہ اسکی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات میں ایک آئی ایس آئی کے سابق اعلیٰ عہدیدار نے پرنم  آنکھوں سے مجھے کہا کہ صرف 200 کالی بھڑیں ہیں ۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں نے رات کو جنرل حمید گل کا ایک کلپ شیئرکیا ہے اسے دیکھیں "وہ کہہ رہا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے” وہ اس وقت یہ بات کررہا تھا جبکہ آج وہ خانہ جنگی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔

سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے میجرجنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم  کو کالی بھیڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ افواج  پاکستان کے اندر کالی بھیڑیں موجود ہیں جو آئین پاکستان سے بالاتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم

اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعظم سواتی نے آئی ایس آئی کے سابق چیف حمید گل کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سینیٹر کی بیوی، بچے اور نواسے فوجی سربراہ سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کب قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ افواج پاکستان کی صفوں میں چند کالی بھیڑیں جو اتنی طاقتور ہیں کہ وہ کسی کے بھی کپڑے اتار سکتی ہیں، بیوی اور شوہر کی ویڈیو بنا سکتی ہیں اور وہ   اب بھی جوابدہ نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر