توشہ خانہ سے کون کون اور کتنے تحائف لے کر گیا ، تفصیلات نیوز 360
نیوز 360 کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سال 1991 سے 1993 اور پھر 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نوازشریف 75 تحفے توشہ خانہ سے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
توشہ خانہ سے کم از کم 2714 تحفے عمران خان سے پہلے کون لیا گیا، کس نے کتنے تحفے رکھے تمام تفصیلات نیوز 360 نے حاصل کرلیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویز کے مطابق سال 1980 سے 2013 تک یعنی 33 سال کے دوران ملک کے 12 صدر اور وزائے اعظم عمران خان سے پہلے 2714 تحفے توشہ خانہ سے اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف اپنی ذات کے لیے اس ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے، عمران خان
اتحادی حکومت کے سات ماہ ملکی معیشت کیلئے مشکل ترین ثابت ہوئے
جنرل ضیاالحق توشہ خانہ سے 122 تحائف اپنے ساتھ گھر لے گئے۔ 80 کی دہائی میں پاکستان کے نامور وزیراعظم محمد خان جونیجو 304 تحائف توشہ خانہ سے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
80 اور 90 کی دہائی میں پاکستان کے نامور صدر اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ اسمبلیاں تحلیل کرنے والے صدر غلام اسحق خان 88 تحائف توشہ خانہ سے اپنے ساتھ لے گئے۔
سال 1988 سے 1990 اور پھر سال 1993 سے 1996 تک وزیر اعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو 174 تحائف توشہ خانہ سے اپنے ساتھ گھر لے گئیں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےتحائف کی تفصیلات
سال 1991 سے 1993 اور پھر 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نوازشریف 75 تحفے توشہ خانہ سے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
شریف فیملی نے توشہ خانہ کے 75 تحائف 14 لاکھ میں خریدے، نواز شریف نے قالین پُورے 50 روپے میں خریدا ، 6 لاکھ میں مرسڈیز کے مالک بنے، مریم نواز نے 10 لاکھ کی گھڑی 45 ہزار روپے میں رکھ لی۔
سابق قائمقام صدر وسیم سجاد کو محض 4 تحفے ملے اور وہ چاروں اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
سابق صدر فاروق خان لغاری توشہ خانہ سے 114 تحفے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
سابق صدر رفیق تارڑ توشہ خانہ سے 79 تحائف اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
سابق وزیر اعظم ظفر خان جمالی توشہ خانہ سے 110 تحائف اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
چوہدری شجاعت ایک ماہ کے وزیر اعظم پاکستان بنے اس دوران انہیں 9 تحائف ملے جنہیں وہ اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
سابق صدر جنرل پرویز مشرف 515 تحائف توشہ خانہ سے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
سابق وزیر اعظم شوکت عزیز 1126 تحفے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی توشہ خانہ سے تحفے حاصل کیے تھے اور اس سلسلے میں نیب عدالت میں ان کے مقدمات کئی سال سے زیر سماعت ہیں۔