مسلم لیگ نون اسٹیبلشمنٹ کے غیرآئینی اقدامات کی آلہ کار ہے، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے صحافیوں کو درپیش مشکلات پر اپنے غم وغصے کا اظہارکیا، انہوں نے صحافی اسد طور کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر  وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) نے اپنے ہردورحکومت میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کےغیرآئینی اورغیرقانونی عمل کےخلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا ہے

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین  کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) نے اپنےہردورحکومت میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے غیرآئینی اورغیرقانونی عمل کےخلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبایا ہے ۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹرپراپنے یک پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین پاکستان مسلم لیگ نون کو کڑی تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے  پی ایم ایل این کو اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کیا نواز شریف الطاف حسین کو دوبارہ سیاست میں زندہ کرنا چاہتے ہیں؟

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنےہردورحکومت میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کےغیرآئینی اورغیرقانونی عمل کےخلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا ہے۔ اسد طور کے وارنٹ جاری ہونا اسکی تازہ مثال ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے سینئر صحافی اسد علی طورکے وارنٹ گرفتار جاری ہونے کی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی جتنی مذمت  کی جائے وہ کم ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نون لیگ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کےغیرآئینی اقدامات کی حمایت میں کھڑی ہوئی۔ اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر میری آواز دبائی گئی  ۔

ٹوئٹر صارف نےالطاف حسین کے پیغام پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ہر دورحکومت میں اسٹیبلشمنٹ کی چاپلوسی میں ایم کیو ایم کے خلاف غیرآئینی اقدامات کی سیاہ تاریخ کاحصہ ہے۔

حسن بٹ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ہے کہ آپ کی تعلیمات کی روشنی میں صحافی سمیت تمام وہ آوازیں جو حق و سچ کا بہادری سے ساتھ دیتی ہیں انہیں خاموش کرانے کی ہر کوشش اور عمل کی شدید مذمّت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  کراچی کی ایک مقامی عدالت نے سینئر صحافی علی عمران جونیئر اور اسدعلی طور کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے ایگزیٹ کمپنی کے ملازم احسن رضا کی جانب سے دائر درخواست پر اسد علی طور اور محمد شفیع عرف علی عمران جونیئر کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔

سینئر صحافی علی عمران جونیئر اور اسد علی طور کے وارنٹ گرفتاری  کے اجراء پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے ) نے تشویش کا اظہار  کیا اور معاملے کو جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس  (کے یو جے) کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے عمران جونیئر اور اسد طور کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا ملک میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے خلاف ہے۔

متعلقہ تحاریر