نئے آرمی چیف کی تعیناتی:وزارت دفاع سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول

وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ، وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو سمری ارسال کردی گئی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس جاری ہے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر قانون سردار ایاز صادق اور دیگر وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نئے آرمی چیف کی تعیناتی: خواجہ آصف کے دیئے ہوئے وقت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کی نااہلی ہے، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری موصول ہوئی تھی۔ اجلاس میں موصول ہونے والی سمری پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو بھجوائی جانےوالی سمری میں 5 سینئر لیفٹیننٹ جنرلز کے بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے 18 نومبر کو وزارت دفاع کی جانب سے پرائم منسٹر ہاؤس کو سمری موصول ہونا تھی ، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر یہ سمری لیٹ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس شیڈول نہیں تھا تاہم سمری موصول ہو جانے کے بعد ہنگامی طور پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر