ارشد شریف قتل: فیصل واوڈا تضاد بیانی میں مبتلا، کاشف عباسی کوجوابات دینے سے قاصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے کرنٹ افیئر کے ایک پروگرام میں اپنے ہی بیانات میں تضاد بیانی کا شکارہوگئے، پروگرام اینکر کے سوالات پر خاموشی کی تصویر بنے رہے، پہلے کہا کہ منصوبے کا علم تھا بعد میں کہنے لگے مخصوص معلومات نہیں تھی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں ارشد شریف سے متعلق اپنے بیانات میں تضاد بیانی کا شکار ہوگئے اور اینکر کاشف عباسی کے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر رہے ۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے کرنٹ افیئر کے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما فیصل واوڈا تضاد بیانی کا شکار ہوگئے اور اینکر کاشف عباسی کے ارشد شریف کے قتل سے متعلق سوالات قاصر نظر آئے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے کا سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتا، فیصل واوڈا
پروگرام اینکرکاشف عباسی نے فیصل واوڈا سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق سوال کیا کہ سازش پاکستان میں کیسے تیار ہوئی اور اسے کینیا میں قتل کردیا گیا، آپ کو اتنی حساس معلومات قتل کے صرف 48 گھنٹے میں کیسے مل گئی ؟۔
کاشف عباسی نے جگہ پر فیصل واوڈا کو بےنقاب کردیا
مجھے 48دن سے پتا تھا ارشد شریف کے ساتھ کچھ ہوگا.. کاشف عباسی آپ نے تو پریس کانفرنس میں کہا تھا ارشد کو کوئی خطرہ نہیں تھا؟ pic.twitter.com/GuvfiKda2k— Zαყαɳ Iƙ (@Zyyan_Ali) November 21, 2022
کاشف عباسی کے سوال پر پی ٹی آئی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے صرف 48 گھنٹے میں نہیں پتا لگا بلکہ یوں کہہ لیجیئے مجھے 48 روز قبل معلوم ہوگیا تھا۔ مجھے شک ہوگیا تھا کہ ارشد شریف کے ساتھ کچھ ہونے والا ہے ۔
پروگرام اینکر کاشف عباسی نے فیصل واوڈا کو سے پوچھا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ 48 روز پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا اس کے ساتھ کچھ ہونے والا ہے ۔
کاشف عباسی کے سوال پر فیصل واوڈا جواب دینے سے قاصر رہے اور کہا کہ مجھے مخصوص معلومات نہیں تھی کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے ورنہ میں اسے اس حولے سے ضرور معلومات فراہم کرتا اور اختیاط کی ہدایت دیتا ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی وزیر داخلہ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو پی ٹی آئی کا ڈرامہ قرار دے دیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما فیصل واؤڈ نے گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ کینیا میں قتل کیے گئے صحافی ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی تھی ۔
فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ ارشد شریف پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھے جس کا اُن کے مطابق ارشد شریف کے قتل میں کوئی کردار نہیں اور وہ ملک واپس آنے کے خواہشمند تھے۔