اہم قومی فیصلے کے وقت وزیراعظم نے دورہ ترکیہ کی ٹھان لی
میاں محمد شہباز شریف ترکیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستان نیوی کے لیے تیار کیے گئے فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 24 نومبر کو تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے ، جہاں وہ پاک بحریہ کے لیے تیار کئے گئے جنگی جہاز کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔
کورونا کی بیماری سے صحت یاب ہونے کے فوری بعد وزیراعظم نے ترکیہ جانے کی ٹھان لی، سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ جائیں گے۔ جس کا آغاز 24 نومبر جمعرات سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ، آرمی چیف کے تعیناتی کا فیصلہ کرکے ترکیہ روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف اور مریم نواز کی لندن چھوڑنے کی ایک نہیں کئی وجوہات ہیں
نواز شریف سفارتی پاسپورٹ ملتے ہی پاکستان آنے کی بجائے سیر سپاٹے کیلئے یورپ روانہ
وزیراعظم ترکیہ کے دورے کے موقع پر ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن ميں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم ترک ہم منصب اور ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ (جنگی جہاز) کا افتتاح کریں گے۔ فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردگان مشترکہ طور پر کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے دی گئی تھی۔









