ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان اور ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع

بینکنگ کورٹ کی جانب سے جن دیگر ملزمان کو ضمانت میں توسیع دی گئی ان میں سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی اور عامر محمود کیانی شامل ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایف یو جے کا چیف جسٹس سے ارشد شریف قتل کیس کی ازخود سماعت کا مطالبہ

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے ان کے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل اس سے قبل عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، مگر آج طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، اس لئے انہیں آج کے لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت میں شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللّٰہ نیازی اور عامر محمود کیانی پیش ہوئے۔

بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل مقبول کی صحت کی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی،عامر محمود کیانی کی بھی ضمانتوں میں 14 دسمبر تک توسیع دے دی گئی۔

متعلقہ تحاریر