اسحاق ڈارکا آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کا دعویٰ
جیو نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور انکے خاندان کے افراد کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ابھی مکمل رپورٹ نہیں ملی ہے۔ امکان ہے کہ اس میں راولپنڈی یا لاہور کے کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے افراد کی نشاندہی ہونے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عبوری رپورٹ مل گئی ہے جلد تفصیلی رپورٹ بھی آ جائے گی ۔
جیونیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور انکے خاندان کے افراد کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ابھی مکمل رپورٹ نہیں ملی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ، وزیر خزانہ کا تحقیقات کا حکم
اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران لاہور اور راولپنڈی کے رہائشی افراد کی جانب سے ٹیکس تفصیلات ظاہر کی گئیں تاہم اس حوالے سے ابھی صرف عبوری رپورٹ آئی ہے مکمل رپورٹ جلد آجائے گی ۔
پروگرام اینکر حامد میر کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتی حکم کے علاوہ کسی عام شخص کی بھی ٹیکس تفصیلات لیک کرنا غیرقانونی عمل ہے اور ہم آرمی چیف کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر سے لیک ہونے کی انکوائری کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کسی کے اِنکم ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات لیک ہو جائیں تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے اور اسی لئے ہم آرمی چیف کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر سے لیک ہونے کی انکوائری کر رہے ہیں اس سلسلے میں عبوری رپورٹ مجھے دیدی گئی ہے اور ہم ذمہ داران تک پہنچ چکے ہیں pic.twitter.com/9v3QTTjGJ3
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) November 22, 2022
اسحاق ڈار نے کہا کہ راولپنڈی میں ٹیکس کے معاملات اندازہ لگایا جا تا ہے شک ہے کہ آرمی چیف کے خاندان کی تفصیلات وہاں سے لیک کی گئیں ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ کسی کی بھی انکم ٹیکس تفصیلات کو لیک کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ٹیکس لیکس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خواجہ آصف کی میڈیا پر تنقید، آرمی چیف سے متعلق منفی خبروں سے گریز کا مشورہ
جیو نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے اِنکم ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات لیک ہوجائیں تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔غیر قانونی کام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کی ابتدائی رپورٹ مل گئی ہے ۔ اس سلسلے میں عبوری رپورٹ مجھے دیدی گئی ہے اور ہم ذمہ داران تک پہنچ چکے ہیں۔