وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل حافظ عاصم منیر سید کو آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل حافظ عاصم منیر سید کو آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دونوں تعیناتیوں کے حوالے سے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ارسال کردی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔”

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ہے. اب عمران خان کا امتحان ھے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع. صدر علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کرینگے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پہ. بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا انکا فرض ہے۔”

آج وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا۔ شہباز شریف نے وزارت دفاع کی جانب سے موصول ہونے والی سمری پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد وزیراعظم نے آرمی چیف کے لیے لیفٹیننٹ جنرل حافظ عاصم منیر سید کے نام کی منظوری دی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لگانے کی منظوری دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر کی مختصر سوانح عمری

لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر کو دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا تھا۔ 2019 میں کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹرز ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

عاصم منیر کو 28 ستمبر 2018 کو تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، جو اس سے قبل ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اپنی ایم آئی اسائنمنٹ سے پہلے، وہ فورس کمانڈر ناردرن ایریاز تھے، جہاں انہوں نے کچھ عرصہ جنرل باجوہ کے ماتحت بھی کام کیا، جو اس وقت کور ایکس کے سربراہ تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سبکدوش ہونے والے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بعد سینئر ترین افسر ہیں اور اس وقت پاک فوج میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ اسکول (OTS) پروگرام کے ذریعے سروس میں داخل ہوئے اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔

انہیں 2017 کے اوائل میں ملٹری انٹیلی جنس کا ڈی جی اور پھر اکتوبر 2018 میں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔ آٹھ ماہ بعد لیفٹیننٹ جنرل منیر کو گوجرانوالہ کور کمانڈر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ دو سال بعد انہیں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر جی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر منگلا سے آفیسرز ٹریننگ سکول کے 17ویں کورس سے اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ وہ ایک ‘حافظ قرآن’ ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں بطور لیفٹیننٹ کرنل تعیناتی کے دوران قرآن حفظ کیا۔

متعلقہ تحاریر