آرمی چیف کے الوداعی خطاب پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کڑی تنقید
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ فوج نے اپنی اصلاح کی اور سیاست سے دور ہوگئی اب سیاسی جماعتیں بھی اپنی اصلاح کریں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ قوم سب جانتی ہیں کیونکہ اب غریبوں اور متوسط طبقے کے پاس انٹر نیٹ موجود ہے ، تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے آرمی چیف کے امریکی سازش پر بیان کو مسترد کیا اور کہا کہ امریکی سازش ایک حقیقت تھی

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی تقریر پر کڑی تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بڑھتی ہوئی متوسط طبقے اور انٹرنیٹ کی رسائی نے بنیادی اصول بدل دئیے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماسابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع اور شہدا کی تقریب سے الوداعی خطاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب زمانہ بدل گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل حافظ عاصم منیر سید کو آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو یہ احساس کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی 66 فیصد آبادی 28 سال سے کم ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا کردار اپنی جگہ اہم ہے لیکن خودمختاری عوام کی ہے۔
Establishment need to realise 66% of Pak population is under 28,growing middle class n internet access has changed the ground rules,close door rules have become redundant course correction is the way forward, Establishment role is important but Sovereignty belongs to the people
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2022
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے میں تیزی سے انٹرنیٹ تک بڑھتی ہوئی رسائی نے بنیادی اصول بدل ڈالیں ہیں۔ بند دروازوں کے پیچھے فیصلے کرنے والے معاملات ختم ہوگئے ہیں اب اصلاح کا راستہ اپنانا ہوگا ۔
تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خطاب پر تنقیدکی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کوئی اس مؤقف کو رد کرکے اپنے آپ کو اغوا، ٹارچر کے خطرے سے دوچار کرسکتا ہے۔
Now herein lies a serious problem bec by countering this view one runs risk of abduction, torture or worse. BUT fact is US conspiracy was real & cipher is evidence of it. So please allow an alternative view presented with data. Also time to release cipher for nation to decide. pic.twitter.com/h7uTx1X3ZX
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 23, 2022
تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے آرمی چیف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ امریکی سازش ایک حقیقت تھی اور سائفر اس کا بڑا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ قوم کے لیے اس سائفر کو بھی عام کردیا جائے۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا تھا کہ افواج پاکستان نے فروری میں سیاست میں مداخلت ختم کرنے کا فیصلہ کرکے اپنی اصلاح کی تھی اب سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی اصلاح کرنی پڑے گی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ایک جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی اور پھر اسی بیانے سے راہ فرار اختیار کی گئی ۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ ہوسکتا ہے کہ بیرونی سازش پر فوج خاموش رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے۔