اسلام آباد میں دفعہ 144 کے لگتے ہی جی ایچ کیو نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے ، جس کے تحت تمام قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی ہو گی ، تاہم جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دے دی۔

حقیقی آزادی مارچ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شرکت کا معاملہ ، جی ایچ کیو نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں آنے اور جانے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر یا وزیراعظم کی آرمی چیف کی تعیناتی پر پارٹی چیئرمین سے مشاورت قانونی ہے؟

آرمی چیف کے الوداعی خطاب پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کڑی تنقید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو لیٹر

جی ایچ کیو نے اعلامیے سے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، آئی جی پولیس اسلام آباد ، چیف کمشنر اسلام آباد ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ، اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹر کو آگاہ کردیا ہے۔

جی ایچ کیو نے اپنے اعلامیے میں لکھا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے اگر چیئرمین تحریک انصاف اپنا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتارنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے یہ استدعا کی جارہی تھی کہ عدالت حکومت کو حکم دے کہ عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر