پی ٹی آئی لانگ مارچ: رانا ثنااللہ کی صوبائی چیف سیکرٹریز کو وفاق کا ساتھ دینے کی ہدایت

وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل امن و امان سے متعلق اجلاس میں رانا ثناللہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کی وفاق پرچڑھائی کا غیرقانونی اقدام روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے، چیف سیکرٹریز کو  ہدایات جاری کی گئیں ہیں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے دور رہیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے لانگ مارچ سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل امن و امان سے متعلق  اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ، سیکرٹری داخلہ، کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور سیکیورٹی اداروں کے عہدےدار شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاک انگلینڈ میچ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا، عمران خان کی یقین دہانی

حکام نے رانا ثناءاللہ کو تحریک انصاف کے جلسے اور سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ سیاسی جماعت کی وفاق پرچڑھائی کا غیرقانونی اقدام روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

شرکاء اجلاس سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیرداخلہ نےصوبائی حکام کو ہدایت جاری کیں کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے  نمٹنے کیلئے  وفاقی حکومت کا ساتھ دیں۔ یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری بھی بنتی ہے ۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیف سیکرٹریز کو بھی ہدایت جاری کیں کہ سرکاری ملازمین تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے دور رہیں اور اس کا حصہ نہ بنیں جس پر تمام  چیف سیکرٹریز نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کے ممکنہ خدشے سے آگاہی فراہم کی تھی۔ خط میں وزیر آباد حملے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کے لیے مضحکہ خیز تھریٹ الرٹ جاری کردیا

وزارت داخلہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ معتبر انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق ریاست مخالف عناصر عمران خان پر حملہ آوور ہوسکتے ہیں ۔

 یاد رہے کہ وفاقی داراحکومت کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فیض آباد میں جلسے کی مشروط اجازت دے رکھی ہے جبکہ ان کے  ہیلی کاپٹر کو بھی لینڈنگ کی اجازت دی جاچکی ہے ۔

متعلقہ تحاریر