عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی اپیل

وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے آج پریس کانفرنس میں عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اپنی جان کو درپیش خطرات کے باعث راولپنڈی جلسے کو فوری طور پر ملتوی کردیں، دہشتگرد عناصر لانگ مارچ کے شرکاء کو نشانہ بناکر ملک کو غیر مستحکم کرسکتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دہشتگردی کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل راولپنڈی میں اپنی پارٹی کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگرد حملے کرسکتی ہیں۔ عمران خان سے گزارش ہے کہ اپنا لانگ مارچ ملتوی کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

تَخرِیب کار آئینی حد عبور کرکے اسلام آباد آئے تو قانون حرکت میں آئے گا، خواجہ آصف

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  ملک کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں نے  26 نومبر کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر دہشت گرد حملوں  کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے پہلے ہی شہر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ   راولپنڈی میں  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر حملہ کا امکان ہے ، ان کے خلاف دھمکیاں بھی جاری کیں گئیں ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بتایا ہے کہ  آپ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے  سابق وزیر اعظم سے فوری طور پر   لانگ مارچ ملتوی  کر نے کی بھی اپیل کی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  تحریک انصاف کے کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ   لانگ مارچ میں شرکت سے گریز کیا جائے کیونکہ راولپنڈی میں جلسے کے دوران حملے کے خدشات موجود ہیں ۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ  خفیہ ایجنسیوں نے حکومت کو بتایا ہے کہ طالبان ، داعش  اور دیگر  شرپسند عناصر  لانگ مارچ میں  حملہ کرکے بدامنی پھیلا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سے درخواست ہے کہ ملکی سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے عوامی اجتماعات کو ملتوی کرنے  پر غور کریں۔

وزیر داخلہ کے مطابق طالبان، القاعدہ، داعش، ٹی ٹی پی اور ٹی ایل پی جیسی شدت پسند تنظیموں کے بنیاد پرست عناصر جلسے میں حملہ کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی لانگ مارچ: رانا ثنااللہ کی صوبائی چیف سیکرٹریز کو وفاق کا ساتھ دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو راولپنڈی میںکل جلسے کی اجازت دی گئی ہے جس کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسٹیج بلٹ پروف بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

انتظامیہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پنڈال کو تمام اطراف سے مکمل طور پر محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھائیں جائیں۔  اسٹیج پر موجود افراد کی نگرانی کی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست مخالف نعرے لگانے یا تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہے تاہم اگر ایسا کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ تحاریر