کیا فواد چوہدری نے حکومت کو عام انتخابات کا مشورہ دے دیا؟
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے اگر پی ٹی آئی تمام اسمبلیوں سے نکل گئی تو حکومت کو 563 نشستوں پر ضمنی انتخابات کروا پڑیں گے اس لیے بہتر ہے کہ دہری مشقت سے بچ جائیں گے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے تمام اسمبلیوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 563 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے پڑیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسمبلیوں کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہنا ہے کہ "پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123 نشستیں خالی ہو جائیں گی۔”
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کی مقامی عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ "پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں، خیبر پختونخوا کی 115 نشستوں ، سندہ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔”
پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123 نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں ، سندہ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 26, 2022
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بلواسطہ طور پر حکومت وقت سے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نیشنل اسمبلی ، پنجاب اسمبلی ، خیبر پختونخوا اسمبلی اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں سے نکل جاتی ہے تو حکومت کی کورٹ میں کیا بچے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تمام اسمبلیوں کا حساب کتاب بڑے واضح انداز میں حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے ، کہ 563 نشستوں پر آپ کو ضمنی انتخابات کرانے ہوں گے۔ وہ اِن ڈائریکٹ حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ آپ ابھی ضمنی انتخابات کرائیں گے اس کے بعد آپ عام انتخابات کی جانب جائیں گے ، اس دہری مشقت سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ آپ ایک ہی مرتبہ عام انتخابات کرا دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں حقیقی آزاد مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ہم اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ہم نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم انہوں نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی تھی۔ ان کا کہنا تھا اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اسمبلیاں کب تحلیل کرنی ہیں۔









