پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں کارروائی ، 8.6 ارب روپے کی منشیات قبضے میں لے لیں

نیوی حکام کے مطابق پکڑی گئی دونوں کشتیوں کو زمینی قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی: پاک بحریہ کے دو جہازوں نے فضائی یونٹ کے تعاون سے شمالی بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 5800 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لیں۔

پاک بحریہ بحیرہ عرب میں تزویراتی طورپر اہم آبی گزگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے ، ان کا تدراک کرنے اور ناکام بنانے کے اپنے قومی عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی کل آبادی کے 16 فیصد بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں، رپورٹ

عمران خان کی نئے آرمی چیف کو مبادکباد، قائد اعظم کا قول بھی یاد دلایا

حالیہ پیشرفت میں پاک بحریہ کے دو جہازوں نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا جس کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔

شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے پاک بحریہ کے جہازوں نے دو مشکوک کشتیوں کو تلاش کیا اور مؤثر اندازمیں کارروائی کرتے ہوئے ان کشتیوں کی چھان بین پر منشیات کی بڑی مقداربرآمد کی جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 8.6 ارب روپے ہے۔

پکڑی گئی دونوں کشتیوں کو زمینی قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے میں پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے اور اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ تحاریر