شہید لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے

ان کی نماز جنازہ یکم دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر ڈیفنس میں مسجد سلطان میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت شہید لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان انتقال فرما گئے۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نیوز 360 کی انتظامیہ اکبر لیاقت علی خان کے انتقال پر ان کے پسماندگان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان بدھ کی شام کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ، انہیں گردوں کی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ بشریٰ انصاری  اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اکبر لیاقت علی خان کی بیٹیوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "ہم یہ بات بڑے دکھ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد صاحب (شہید ملت لیاقت علی خان اور بیگم رعنا لیاقت علی خان کے صاحبزادے) 30 نومبر 2022 بروز بدھ انتقال کر گئے ہیں۔”

ان کی نماز جنازہ یکم دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر ڈیفنس میں مسجد سلطان میں ادا کی جائے گی۔

اکبر لیاقت علی خان کے پسماندگان میں ایک بیوہ (دُر اکبر خان) اور دو بیٹیاں دینا لیاقت علی خان اور سمیعہ لیاقت علی خان ہیں۔

اکبر لیاقت علی خان کی عمر 77 برس تھی ، وہ لیاقت علی خان کی دوسری اہلیہ رعنا لیاقت کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔

اکبر علی خان 1937 میں پیدا ہوئے تھے ، ان کی عمر صرف 15 تھی جب ان کے والد اور سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

دوسری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مرحوم کی جان بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سید مراد علی شاہ نے کمشنر ایسٹ کو تدفین کے انتظامات میں ورثاء کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ تحاریر