جنرل باجوہ اور فیملی کے ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات  لیک کرنے میں ملوث افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ دونوں افسران کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا گیاہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے افسران کو بے ضابطگی پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے

سابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات ٓلیک کرنے میں ملوث افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ دونوں افسران کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا گیاہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات  لیک کرنے میں ملوث افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈارکا آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کا دعویٰ

آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کے دو سینئر ڈپٹی کمشنرز کو معطل کردیا۔ انکم ٹیکس کے ڈپٹی کمشنر عاطف نواز وڑائچ اور ظہوراحمد کو چار ماہ کیلئے معطل کیا گیا۔

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے افسران کو بے ضابطگی پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دونوں افسران سابق آرمی چیف  اور انکے خاندان کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے میں ملوث تھے ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس ڈیٹیل لیک ہونے پر انکوائری کا حکم دیا تھا ۔ معاون خصوصی طارق پاشا کو تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کسی بھی شخصیت کی ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔دونوں معطل افسران کا نام ابتدائی رپورٹ میں   میں آیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر