جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم انتقال کرگئے
مران اسلم جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے، انگریزی روزنامہ دی نیوز کے بانی رکن بھی تھے، پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل روزی سمیت 60 سے زائد ڈرامے بھی لکھے

جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔عمران اسلم کچھ عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مرحوم کے بھائی ریاض اسلم کا کہنا ہے کہ مرحوم کے بیٹے اور بہن کی لندن سے آمد کے بعد ان کی نماز جنازہ کے وقت کا بتایاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
جیو ٹی وی کی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن
عمران اسلم 1952ء میں مدراس میں پیدا ہوئے، انہوں نے70ء کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔وہ جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے۔
مرحوم کا صحافتی کیریئر بھی شاندار رہا، وہ پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی تھے۔ وہ دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔
انہوں نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل “روزی” 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔









