اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی، فرح سواتی حصول انصاف کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کردیا، اعظم سواتی کی صاحبزای نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کو دوران علاج اسپتال سے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کیا گیا، فواد چوہدری اور فرخ حبیب نےمنتقلی کی مذمت کی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی کسی دوسرے شہر منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹراعظم سواتی کوبلوچستان نے گرفتارکرکے کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔ اعظم سواتی کی صاحبزادی فرح سواتی نے اپنی والد کی کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔
بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹراعظم سواتی کو گرفتارکرکے کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔ اعظم سواتی کی صاحبزادی فرح سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے والد کی کوئٹہ منتقلی کی تصدیق کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی کو فراہمی انصاف کی آن لائن پٹیشن، عمران خان سمیت ہزاروں افراد کے دستخط
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فرح سواتی نے اپنے ہینڈل سے بتایا کہ میرے والد اعظم سواتی جوکہ جوڈیشنل ریمانڈ پر سب جیل میں تھے رات گئے سینے تکلیف کی بنا پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے ۔
My father Azam Swati suffered chest pains and breathing issues late last night after he was sent on judicial remand to I9 subjail. He was shifted to PIMS hospital at 4 am this morning. Quetta police came a7:30 and had him discharged before his lab results came back.
— Farah Swati (@humanityhopeor1) December 2, 2022
فرح سواتی کے مطابق رات 4 بجے انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے جن کی رپورٹ ابھی موصول بھی نہیں ہوئی تھی کہ اچانک صبح سویرے 7 بجے بلوچستان پولیس کے اہلکار انہیں گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئے ۔
پی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کی صاحبزادی نے اپنے پیغام میں کہاکہ دنیا بھرمیں موجود تمام پاکستانیوں اورانسانیت اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں سے میری درخواست ہے کہ براہ کرم میرے والد کے لیے آواز بلند کریں۔
Quetta police came at 7:30 am this morn and had him discharged before his lab results came back. Weve been told that they have taken him to Quetta.
My plea to all Pakistanis world wide and those that believe in humanity and democracy to please raise your voice for my father🙏🏽— Farah Swati (@humanityhopeor1) December 2, 2022
ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتارکیا ہے۔گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔
اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پراپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے۔
اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش،جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2022
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے۔ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش ہیں ،نہ جانے انہیں کب احساس ہوگا اپنی ذمہ داریوں کا ۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے بھی اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالہ اعظم سواتی پر برہنہ تشدد کیا گیا ۔ ان کی ذاتی ویڈیو شیئر کی گئیں جس انصاف طلب کیا گیا تو پھر گرفتار کرلیا ۔
75 سالہ اعظم سواتی پر برہنہ تشدد، ازواجی زندگی سے متعلق ویڈیو کا شئیر کرواتے ہو، سواتی انصاف کے کئے آواز اٹھاتا ہے پھر FIA گرفتار کرتا ہے
بلوچستان اور سندھ میں درجنوں FIRs درج ہوجاتی ہے
اب کوئٹہ پولیس گرفتار کرکے لےجاتی ہے
انسانی حقوق کی کھلےعام خلاف ورزی کیخلاف عدلیہ انصاف کرے— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 2, 2022
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی کسی دوسرے شہر منتقلی روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی کی منتقلی روکی جائے ۔
بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک یہ معلومات نہ آجائیں، تب تک اعظم سواتی کو کہیں منتقلی سے روکا جائے ، جس پر عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔