متنازع امریکی سائفر سامنے لانے والے اسد مجید سیکریٹری خارجہ تعینات
ڈاکٹر اسد مجید کو سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکرٹری خارجہ تعینات کیا گیا ہے، 29 ستمبرسے سیکریٹری خارجہ کا عہدہ خالی تھا، تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے متنازع امریکی سائفر سامنے لانے والے ڈاکٹر اسد مجید خان کو ملک کا 31 واں سیکریٹری خارجہ تعینات کر دیا۔
اسد مجید گزشتہ دور حکومت میں امریکا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔متنازع امریکی سائفر بھی انہوں نے ہی پاکستان ارسال کیا تھا۔ اسد مجید نے اس حوالے سےقومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ بھی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
فاکس نیوز کی ویڈیو امریکی سازش کا ثبوت ہے، عمران خان
سائفر کی کہانی اگر من گھڑت تھی تو ڈیمارش کیوں دیا گیا، شاہ محمود قریشی
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکریٹری خارجہ تعینات کیے جانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Dr. Asad Majeed Khan, presently posted as Pakistan’s Ambassador to Belgium, the European Union and Luxembourg has been appointed as the new Foreign Secretary. @asadmk17 pic.twitter.com/oZF5oRyz5F
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) December 2, 2022
ڈاکٹراسدمجید کو سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکرٹری خارجہ تعینات کیا گیا ہے، سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد 29 ستمبرسے سیکریٹری خارجہ کا عہدہ خالی تھا۔ اسد مجید گریڈ 22 سے تعلق رکھتے ہیں اور دفتر خارجہ کے افسران کی سنیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔
ڈاکٹر اسدمجید امریکا،یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں بطور پاکستانی سفیر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اسد مجید2016 سے 2017 کے دوران پاکستان کے دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکا ڈیسک بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے 2012 سے 2015 تک واشنگٹن میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور ناظم الامور کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے۔









