شہباز شریف اور تنویر الیاس کے درمیان لفظی تکرار، وزیر اعظم آزاد کشمیرکا احتجاج

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ریاست کیلئے کسی منصوبے کا اعلان نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا ڈیم کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کروایا تو شہباز شریف نے انہیں خاموشی سے بیٹھنے کا مشورہ دیا، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جیسے آپ منتخب وزیراعظم ہیں ایسے ہی میں بھی آزاد کشمیر کا منتخب وزیراعظم ہوں

وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا میں تقریر کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر  سردار تنویر الیاس نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو شہباز شریف نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ۔

منگلا میں ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب وزیراعظم شہباز شریف  کے خطاب کے موقع پر پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار الیاس تنویر سے  کے ساتھ تکرار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ طاقتور حلقوں کے پیغامات عمران خان کو پہنچانے لگے

وزیراعظم شہباز شریف کی خاموش رہنے کی ہدایت پر سردار تنویر الیاس نے احتجاجاً اپنی بات  گوش گزار کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے بعد میں بات کریں گے ۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان پیش آئے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے  جس میں واضح دیکھا جا سکتاہے کہ  شہباز شریف نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے خاموشی سے بیٹھنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مختصر تعطل کے بعد دوبارہ اپنی بات کرنے کی کوشش کی تو وزیراعظم آزاد کشمیر اپنا مدعا دہرانے لگے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، آپ بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جب آزاد کشمیر کیلئے کسی منصوبہ کا اعلان نہیں کیا گیا تو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنی نشست سے احتجاجاً کھڑے ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعظم پاکستان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ منتحب وزیر اعظم پاکستان ہیں ویسے ہی میں بھی منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جوکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون اور دیگر اتحادیوں کی مخالف سیاسی جماعت ہے ۔

متعلقہ تحاریر