آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: نون لیگ کا پی ٹی آئی کی شکست کا پروپیگنڈا

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کے بلدیاتی  انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شکست کے بارے میں پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، لیگی رہنما  احسن اقبال نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھ کر تحریک انصاف کو شرم آنی چاہیے

مسلم لیگ نون(پی ایم ایل این ) کے رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی شکست کے بارے میں پروپیگنڈا شروع کردیا۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شکست کے بارے میں پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف اور تنویر الیاس کے درمیان لفظی تکرار، وزیر اعظم آزاد کشمیرکا احتجاج

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھ کر تحریک انصاف کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیرکے بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے صرف 30 فیصد امیدواروں نے نشستیں جیتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 70 فیصد مخالفین نے نشستیں جیتی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف  جشن منانے کے بجائے شرم کریں اور اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ عمران نیازی کے جھوٹ کے بارے میں قوم سب کچھ جانتی ہے۔

مسلم لیگ نون  کی ایک اور رہنما حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا کہ 71 فیصد کشمیریوں نے عمران خان نیازی کو مسترد کردیا۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے سیکرٹری سردار محمد غضنفر کے مطابق، باغ، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی کی ضلع کونسلوں کی 86 میں سے 82 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

ان میں سے پی ٹی آئی نے 30، مسلم لیگ ن نے 23 اور  پی پی پی نے 12نشستیں حاصل کیں جبکہ 7 آزاد امیدوار، جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے پانچ، مسلم کانفرنس نے چار اور جے یو آئی نے ایک نشست حاصل کی۔

سیکرٹری سردار محمد غضنفر کے مطابق باغ کی 28 رکنی ضلعی کونسل میں پی ٹی آئی نے 13، ایم سی نے چار، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے تین تین اور آزاد امیدواروں نے چار نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک نشست کا نتیجہ باقی ہے۔

12 رکنی حویلی ضلع کونسل (ڈی سی) میں، مسلم لیگ ن نے چھ نشستیں حاصل کیں۔ پی پی پی نے تین اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی جبکہ دو نشستوں کے نتائج  آنا باقی ہیں۔

29 رکنی پونچھ ڈی سی میں مسلم لیگ ن نے نو، پی ٹی آئی کو چھ اور جے کے پی پی نے پانچ اور ایک آزاد امیدوار نے حاصل کیا تاہم دو نشستوں کے نتائج روکے گئے  ہیں ۔

19 رکنی سدھنوتی ڈی سی میں، پی ٹی آئی نے 10، مسلم لیگ (ن) نے پانچ، آزاد امیدواروں نے دو اور جے یو آئی-اے جے نے ایک نشست حاصل کی جبکہ  ایک نشست کا نتیجہ زیر التوا تھا۔

چار ضلع کونسلز میں تحریک انصاف نے چیئرمین شپ جیتی جبکہ مسلم لیگ نون  نے صرف حویلیاں اور پونچھ میں چیئرمین شپ کی نشست حاصل کی وہ بھی پیپلز پارٹی کی حمایت کی وجہ سے ممکن ہو پایا ۔

702 یوسی وارڈز میں سے 696 میں جن کے نتائج کا اعلان ہو چکا تھا، پی ٹی آئی 200 وارڈز میں فتح کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ  106 وارڈز میں مسلم لیگ ن کامیاب قرار پائی ۔

پیپلز پارٹی نے 100 وارڈز میں کامیابی حاصل کی ۔آزاد امیدواروں نے 234 ، جے پی پی نے 15،ایم سی نے 24، جماعت اسلامی نے 3جے یو آئی اے جے  جبکہ 7 میں ٹی ایل پی کامیاب ہوئی۔

باغ میونسپل کارپوریشن کے کل  15 ارکان میں سے9 نشستیں پی ٹی آئی، دو پیپلز پارٹی اور تین آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔ پی ٹی آئی باغ میں اپنا میئر بنانے کے لیے پوری طرح تیار  ہے ۔

 راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن میں پی ٹی آئی نے کل 22 میں سے صرف دو نشستیں حاصل کی تھیں۔ باقی میں سے آٹھ جے کے پی پی، پانچ آزاد امیدواروں، چار پی پی پی اور تین مسلم لیگ ن نے حاصل کیں۔

ہجیرہ (پونچھ)، پلندری (سدھنوتی) اور کہوٹہ (حویلی) کی میونسپل کمیٹیوں کے 18 وارڈز پی ٹی آئی نے 6و، مسلم لیگ ن نے چار ، پیپلز پارٹی نے دو اور آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کھیگالہ اور عباس پور (پونچھ)، دھیرکوٹ (باغ)، تراڑکھل اور بلوچ (سدھنوتی) کی ٹاؤن کمیٹیوں کے کل 30 وارڈوں میں سے پی ٹی آئی نے 12 نشستیں حاصل کی ہیں۔

آزاد امیدواروں نے سات نشستیں حاصل کی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے 5 مسلم لیگ نون  نے 3 ایم سی اور جے کے پی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے  کشمیر قیادت کو مشکل  حالات کے با وجود بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

عمران خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "اے جے کے پی ٹی آئی اور سردارتنویر الیاس کو تمام تر مشکلات کے  با وجود ایل جی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

متعلقہ تحاریر