کرسچن ٹرنر آئندہ ماہ برطانوی ہائی کمشنر کےعہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

کرسچن ٹرنرنے پاکستان میں تعیناتی کے 3 سال کو اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کیلیے مفید ترین قرار دے دیا۔

پاکستانی ثقافت اور زبان کے رنگ میں رنگ جانے والے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اعلان کیا ہےکہ وہ آئندہ ماہ اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

کرسچن ٹرنردسمبر2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کرسچن ٹرنر ایک بہادر پاکستانی ماں کے معترف

ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کی ایک پیشگوئی درست ثابت

کرسچن ٹرنر نےگزشتہ روز  اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی سبکدوشی سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج یہ اعلان کیا گیا ہے کہ میں جنوری میں  برطانوی محکمہ خارجہ میں  ڈی جی جیو پولیٹیکل(پولیٹیکل ڈائریکٹر) کاعہدہ سنبھالنے کیلیے  پاکستان چھوڑ دوں گا۔

کرسچن ٹرنرنے پاکستان میں تعیناتی کےعرصے کو اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کیلیے مفید ترین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سال پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر میری زندگی کے سب سے زیادہ فائدہ مند رہے ہیں۔ میں لندن میں اپنے نئے کردار میں پاکستان کے مستقبل کو قریب سے دیکھوں گا۔

واضح رہے کہ کرسچن ٹرنر پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران  مقامی ثقات کے رنگ میں رنگے نظر آئے اور اس دوران انہوں نے اردو بولنا بھی سیکھ لی تھی۔

گزشتہ ہفتے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں انہوں نے شائقین کرکٹ کیلیے اردو زبان میں پیغام جاری کیا تھااور روایتی پاکستانی رکشے میں سفر کرکے قذافی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

متعلقہ تحاریر