گوگل نے 2022ء کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا ڈیٹا جاری کردیا

گوگل ڈیٹا کے مطابق 2022 میں فلم لیجنڈ آف مولا جٹ ، ٹی 20 ورلڈ کپ ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، کرکٹر نسیم شاہ ، اور مرحوم سیاستدان اور میزبان عامر لیاقت کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

گوگل نے 2022ء کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان کر دیا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، مولا جٹ ، نسیم شاہ ، آئی فون ، عامر لیاقت اور عمران خان سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔

گوگل کے جاری کردہ  سروے میں خاصی دلچسپ سرچنگ نظر آئی یے۔ سال 2022ء کا خلاصہ کرتے ہوئے،گوگل نے،پاکستان میں،مقبول ترین سالانہ سرچز کا اعلان کر دیا ہے۔اِن سرچز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں تنوع رہا جن میں سیاست، مشہورشخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح،ٹیکنالوجی اور خوراک کو مرکزیت حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس عائشہ ملک نے دنیا کی 100 متاثرکن خواتین کی فہرست میں جگہ بنالی

2075 میں پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا، گولڈمین ساکس کی پیشگوئی

اِس سال، ٹی 20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022ء اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی جنھوں سرفہرست سرچز کی مجموعی فہرست میں تین بالائی نمبروں پر جگہ بنائے رکھی۔ملک کے مالی نظام کا عدم تحفظ، سیلاب اور مہنگائی، سرکاری مہم جوئی اور احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی مالی امداد کی اسکیموں کی تلاش نے بھی لوگوں مشغول رکھا۔علاوہ ازیں، ملکہ ایلزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیس مشہور شخصیات نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی۔ تمام اعلیٰ مقبول ترین سرچز کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

مقبول ترین سرچز:

  1. ٹی 20 عالمی کپ
  2. ایشیا کپ 2022
  3. پی ایس ایل 7
  4. میلبورن ویدر
  5. موسمی تبدیلی
  6. احساس پروگرام
  7. ارشد شریف
  8. عامر لیاقت حسین
  9. ملکہ ایلزبتھ دوم
  10. نسیم شاہ

سنہ 2022ء میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد لندن نھیں جاؤں گا اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں رہیں۔ پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اعلی ٰسرچ نتائج میں شامل رہیں۔مکمل فہرست درجہ ذیل میں موجود ہے۔ تفصیلی معلومات کے لیے فوشیا میگزین  کے چینل کا رُخ کریں۔

سرفہرست موویز اور ٹی وی شوز:

  1. مولا جٹ
  2. مس مارویل
  3. بلیک ایڈم
  4. تھور لوَ اینڈ تھنڈر
  5. ڈاکٹر اسٹرینج
  6. لندن نھیں جاؤں گا
  7. دی بیٹ مین
  8. قائد اعظم زندہ باد
  9. صنف آہن
  10. ہاؤس آف دی ڈریگن

 گزشتہ برس، پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا۔ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ اِس زْمرے میں سرفہرست رہے۔اِس کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔ علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخا احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اپنی جگہ بنائی۔ مکمل فہرست درج ذیل ہے:

سرفہرست تلاش کی گئی شخصیات:

  1. نسیم شاہ
  2. پرویز مشرف
  3. سلمان رشدی
  4. افتخار احمد
  5. محمد رضوان
  6. شہباز شریف
  7. شاداب خان
  8. امبر ہرڈ
  9. اظہر علی
  10. عمران ریاض خان

سنہ 2022ء میں، پاکستانیوں نے اسمارٹ فونز کے مختلف برانڈز بھی سرگرمی سے تلاش کیے جن میں Infinix،  iPhone،  Samsung  اور  Oppo شامل تھے جبکہ Vivo نے بھی اپنے نئے اینڈرائید موبائل فونز متعارف کرانے کے باعث توجہ حاصل کی اور فہرست میں متعدد بار نمایاں رہا۔مکمل فہرست ذیل میں بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان میں ٹاپ ٹیک سرچز پر ویڈیو والی سرکار کے تجزیے پر ایک نظر ڈالیں۔

ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز:

  1. Vivo v23
  2. iPhone 14 Pro Max
  3. Oppo F21 Pro
  4. Vivo Y21
  5. Vivo v23e
  6. Realme c35
  7. Infinix Note 12
  8. Infinix Hot 12
  9. Samsung A32
  10. Oppo A16

کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوارے جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔تلاش کے زْمرے کھانوں سے، اور بالخصوص دیسی کھانوں سے پاکستانیوں کی رغبت کی عکاسی کرتے ہیں جنھیں ان نتائج میں برتری حاصل رہی۔مکمل فہرست دیکھیں یا فوڈ فیوژن پر جائیں، جہاں انہوں نے گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں فوڈ سرچ کے بارے میں بات کی.

مقبول ترین کھاناپکانے کی ترکیبیں:

  1. چکن ریسیپی
  2. پلاؤ ریسیپی
  3. شامی کباب ریسیپی
  4. چکن سوپ ریسی پی
  5. نگیٹس ریسیپی
  6. چکن پکوڑ۱ ریسیپی
  7. وائٹ چکن ریسیپی
  8. املی کی چٹنی کی ریسیپی
  9. براؤنیز ریسیپی
  10. ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی

پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل استعمال کیا جن میں عامر لیاقت حسین کی اَلمناک موت مقبول ترین خبروں کی اِس فہرست میں نمایاں رہی۔ ِاس کے علاوہ، سنہ 2022ء میں،پاکستانیوں نے مری کے اندوہناک واقعہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں   خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی۔لوگوں نے روس-یوکرائن تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات میں بھی دلچسپی لی۔ذیل میں مکمل فہرست دی گئی ہے:

مقبول ترین خبریں:

  1. عامر لیاقت حسین
  2. یوکرائن
  3. عمران خان
  4. مری واقعہ
  5. فاطمہ طاہر
  6. ارشد شریف
  7. پرویز مشرف
  8. سلمان رشدی
  9. اِقرار الحسن
  10. سری لنکا بحران

متعلقہ تحاریر