صحافتی سمپوزیم میں فہد حسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت پر صحافی کا احتجاج

سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم آئی بی اے نے صحافت سے حوالے سے منعقد سمپوزیم میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے عوامی پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین کو مہمان خصوصی بنانے پر وقاص نامی صحافی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت نے صحافیوں پر ظلم و تشدد روا رکھا گیا جبکہ فہد حسین نے کبھی مذمت نہیں کی۔ خونی حکومت کے ترجمان صحافیوں کی ترجمانی نہیں کرسکتے ہیں

سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم آئی بی اے نے صحافت سے حوالے سے منعقد  سمپوزیم میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے عوامی پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین کو مہمان خصوصی بنانے پر وقاص نامی صحافی نے احتجاج کیا ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ  ٹوئٹر پر سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم کے سمپوزیم کے حوالے سے شیئر کیے گئے پیغام پر صحافی وقاص نے کہا کہ فہد حسین ایک سرکاری عہدیدار ہے  ۔ ان کے دور حکومت میں صحافیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

صحافت کی تنزلی کو روتے فہد حسین اپنی ذمہ داریوں سے کیوں راہ فرار اختیار کرگئے؟

وقاص نے سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم  آئی بی اے کے پیغام پر اظہاررائے کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ فہد حسین حکومتی ترجمان ہیں۔  ان کے دورحکومت میں صحافیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔ صحافی قتل ہورہے ہیں۔

وقاص نے کہا کہ موجودہ دور حکومت نے صحافیوں پر ظلم و تشدد روا رکھا گیا جبکہ فہد حسین نے کبھی مذمت  نہیں کی۔ خونی حکومت کا ترجمان صحافیوں کی ترجمانی نہیں کرسکتے ہیں۔ سی ای جے آئی بی اے  کو فہد حسین کو نہیں بلانا چاہیے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے عوامی پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین نے سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم  آئی بی اے میں منعقد سمپوزیم میں مہمان خصوصی بنانے پر اظہار مسرت کیا ہے ۔

واضح رہے کہ سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم 2014 میں قائم کیا گیا جس کا مقصد صحافیوں اور صحافت کے طلباء  جو جدید ترین  تربیت فراہم کرنا ہے۔ صحافیوں کی تربیت  کے بعد انہیں ادارے کے سرٹیفکیٹس جاری کیے جاتے ہیں ۔

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے)، امریکی محکمہ خارجہ، انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (آئی سی ایف جے )، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی شکاگو اور میڈل اسکول آف جرنلزم سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم پروجیکٹ  چلاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر