میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ: نیول چیف کی اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں سے گفتگو

پاکستان نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزکی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے وفد نے ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کی قیادت میں شرکت کی،شرکاء نے ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز کا کامیابی سے سدباب کرنے کو بےحد سراہا اور قیمتی تجاویز بھی پیش کیں

نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں منعقدہ پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کے نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا۔ وفد کی قیادت کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے کی ۔

پاکستان نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزکی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے وفد نے ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کی قیادت میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نیوی نے پہلی انٹرنیشنل اسپورٹس شوٹنگ چیمپئین شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاکستان  بحریہ کے چیلنجز اور لائحہ عمل بشمول بلیواکانومی کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب میں بحری سیکیورٹی سے متعلق امور اور ملک میں میری ٹائم آگاہی کے لیے پاکستان بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سمندری اور ساحلی سیکیورٹی کو بڑھانے، آپریشنل تیاریوں اور ساحلی آبادی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، پالیسی میکرز،ماہرین تعلیم،تاجر برادری اور صحافی شریک ہوئے۔شرکاء نے پاکستان نیوی کے کردارو اور کوششوں کو سراہا ۔

 امیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو بھی کی۔ شرکاء نے ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز کا کامیابی سے سدباب کرنے کو بے حد سراہا اور قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ تحاریر