ایس ای سی پی کی چیئرمین شپ کے لیے عاکف سعید سرفہرست، لیکن کچھ قوتیں حائل ہیں

نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے عامر احمد خان کو ملک کے مقتدر معاشی حلقوں کی مضبوط حمایت حاصل ہے اور ادارے میں ضروری ترامیم، رولز اور اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے ان کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔

سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں تین نئے کمشنرز نے عہدے سنبھال لیے، عاکف سعید کو چیئرمین بنانے کی حکومتی کوششیں تیز، موجودہ چیئرمین عامر احمد خان کو ہٹانا اتنا آسان نہیں، مختلف حلقوں سے مضبوط حمایت آگئی۔

ایس ای سی پی میں نئے کمشنرز کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تین نئے کمشنر نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب کا مریم نواز کی بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

پاکستان سے ڈالر اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ہورہی ہے، اسحاق ڈار کا اعتراف

نئے کمشنرز میں عاکف سعید، عبدالرحمان وڑائچ اور مجتبیٰ احمد لودھی شامل ہیں۔ نئے کمشنرز کی تعیناتی کے بعد ایس ای سی پی کمیشن مکمل ہو گیا ہے کیونکہ ایس ای سی پی میں پانچ کمشنر تعینات کیے جاتے ہیں۔

Notification of Appointment of Commissioners

Notification of Appointment of Commissioners

Notification of Appointment of Commissioners

نئے کمشنرز کی تعیناتی کے بعد  بعض حکومتی حلقے نئے چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیے جانے کوششوں میں ہیں اور نئے کمشنر ایس ای سی پی عاکف سعید نئے چیئرمین کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس کے برعکس ملک کے مقتدر معاشی حلقوں نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ عاکف سعید کو نیا چیئرمین بنانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں لیکن موجودہ چیئرمین عامر احمد خان کی حالیہ کارکردگی ان کی سب سے بڑی سپورٹر بن گئی ہے۔

عامر احمد خان کو ملک کے مقتدر حلقوں کی مضبوط حمایت حاصل ہوگئی ہے اور ادارے میں ضروری ترامیم،  رولز اور اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے عامر احمد خان کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔

عامر احمد خان غیرمتنازعہ شخصیت اور کردار کے حامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر