ایف بی آر نےگریڈ 1 تا 21 دہری شہریت کے حامل ملازمین کی فہرستیں مانگ لیں

مقررہ مدت کے اندر دہری شہریت کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے والوں کا جواب”نہیں“ تصور کیا جائے گا اور دہری شہریت کا ثبوت ملنے پر تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گریڈ 1 سے 21 تک کے دوہری شہریت کے حامل افسران اور اہلکاروں کی فہرست فوری طور پر ہیڈ کوارٹر کو بھجوائیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ مقررہ مدت کے اندر دہری شہریت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کریں گے، ان کے جواب کو”نہیں“ تصور کیا جائے گا اور ایسی صورت میں اگر دہری شہریت کا کوئی ثبوت پایا گیا تو ایسے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کے دعوؤں کے برعکس ملک 100 فیصد ڈیفالٹ کے قریب ہے، ماہرین

پاکستان نے رواں ماہ افریقا اور مشرق وسطیٰ کو 1.2 لاکھ موبائل فون برآمد کیے

لارج ٹیکس آفس  کراچی  ، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد،کارپوریٹ ٹیکس آفس  لاہور، ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد، تمام کمشنرز آف اپیلز اور دیگر  کو ارسال کیے گئے سرکاری خط کی ایک نقل انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون  نے حاصل کرلی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دوہری شہریت رکھنے والے افسران اور ملازمین کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کو متعدد خطوط ارسال کیے گئے ہیں تاہم مختلف دفاتر کی جانب سے معلومات ہیڈ کوارٹرز کو نہیں بھیجی گئیں۔ اس لیےاس ہدایت کے ساتھ دوبارہ  یاد دہانی بھیجا جا رہا ہے کہ خط کی وصولی پر فوری تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ تحاریر