جیو نیوز نے وی لاگر فرحان عباسی کی قیمتی وڈیوز چوری کرلیں

ہماری یہ وڈیوز ایسے نہیں بن جاتیں، ایک دورے پر  ہزاروں  اور بعض اوقات لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں اور پھر 3 سے 10 دن تک پیدل الگ سے چلناپڑتا ہے اور جیو نیوز جیسے چینل  کا  بغیر اجازت ویڈیو اٹھا  لینا  غلط بات ہے، فرحان عباسی

معروف وی لاگر فرحان عباسی نے جیو نیوز پر محنت سے بنائی گئی اپنی قیمتی وڈیوز چوری کرنے کا الزام عائد کردیا۔

فرحان عباسی کہتے ہیں اگر وڈیو اٹھانی ہے تو کم ازکم کریڈٹ ضرور دے دیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایوا بی کاگارڈین میں شائع انٹرویو چوری کرنے پر روزنامہ جنگ پر تنقید

توشہ خانہ تحائف پر جیو نیوز نیٹ ورک کا پروگرام ، عمران خان برطانوی عدالت پہنچ گئے

فرحان عباسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ وڈیو میں بتایا کہ  معاملہ کچھ ایسا ہے کہ آپ کی کوئی چیز چوری ہوتی ہے تو بہت دکھ ہوتا ہے لیکن چوری کرنے والا اگر جیو نیوز ہوتو اس سے بھی بڑا دکھ ہوتا ہے۔

وی لاگر نے بتایا کہ آج ایک دوست ایک وڈیو بھیجی ہے جس میں جیو نیوز نے ہماری ایک وڈیو استعمال کی ہوئی ہے، دکھارہے ہیں اسکردو کا منفی 3 درجہ حرارت اور وڈیو مکڑا پیر کی لگائی ہوئی ہے،انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ وڈیو کہاں کی ہے، کوئی کریڈٹ تک نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ بہرحال اگر کسی کی وڈیو اس طرح اٹھانی ہے تو کم ازکم کریڈٹ ضرور دیدیا کرو۔فرحان عباسی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری یہ وڈیوز ایسے نہیں بن جاتیں، ایک دورے پر  ہزاروں  اور بعض اوقات لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں اور پھر 3 سے 10 دن تک پیدل الگ سے چلناپڑتا ہے اور جیو نیوز جیسے چینل  کا  بغیر اجازت ویڈیو اٹھا  لینا  غلط بات ہے۔

متعلقہ تحاریر