سندھ کے شہر سانگھڑ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں نئے دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور ایک اعشاریہ 30 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہو سکے گی جس سے ملک میں طلب و رسد کے درمیان فرق میں کمی آئے گی

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے شہر سانگھڑ میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل کیا جاسکے گا ۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) صوبہ سندھ میں سانگھڑ کے مقام پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔  نئے دریافت شدہ تیل کے کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

غیر یقینی سیاسی صورتحال کا اسٹاک ایکسچینج پر دباؤ، 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کی کمی

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق نئے دریافت شدہ  تیل و گیس کے ذخائر سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور ایک اعشاریہ 30 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہوسکے گی جبکہ بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بھیجے گئے مراسلے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بتایا کہ 26 جون کو نئے ذخائرکی دریافت کیلئے کھدائیاں کی گئیں تھیں ۔

OGDCL’s letter to PXS

 

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پیر کو سرمایہ کاروں کو مطلع کیا کہ انہیں سندھ کے علاقے سانگھڑ میں چک-5 ڈم ساؤتھ-3 کے نام سے ایک تلاش کے دوران تیل اور گیس ملی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی کھوج کیلئے3ہزار400 میٹر تک کھدائی کی گئی جس سے تیل و گیس کے نئے ذخیرے ملے ہیں جوکہ ملک کیلئے مثبت خبر ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ سے ملنے والے نئے تیل و گیس کے ذخائر سے ملک میں تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کم سے کم تر ہوجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابیاں: رواں ماہ تیل و گیس کے تین بڑے ذخائر دریافت

کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق نئے ذخائرکی دریافت سے نہ صرف ملک میں تیل و گیس کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ او جی ڈی سی ایل  کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا ۔

رواں سال کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ایک اور شہر ٹنڈو اللہ یار میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے جنہیں نیم ایسٹ  1 کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جوکہ گزشتہ 50 سال سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں سرگرداں ہے ۔

متعلقہ تحاریر