ٹی وی اینکر وقار ذکا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئے

وقار ذکا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کسی خاتون سے ٹیلی فون پر سیکسی گفتگو کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ کرپشن ہے  جس میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی ملوث ہے، اینکر نے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کہا کہ کرپشن سے حاصل کیا گیا ملک کا پیسہ واپس کرو

معروف ٹیلی وژن (ٹی وی ) اینکر وقارذکا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ وقار ذکا نے سابق وزیر اعظم لیک مبینہ فون کالز اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔

معروف معروف ٹیلی وژن ( ٹی وی) اینکر وقارذکا تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔انہوں نے عمران خان کی لیک مبینہ فون کالز پر گفتگو کا بھرپور دفاع کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے وقارذکا نے کہا کہ اگرعمران خان ٹیلی فون پر کسی خوبصورت خاتون سے گفتگو کرتے ہوئے انجوائے کررہے ہیں تو یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

وقار ذکا نے کہا کہ عمران خان اگر کسی جعلی ڈگری ہولڈر مگر خوبصورت خاتون سے ٹیلی فون پر انجوائے کررہے یا سیکس سے متعلق بات کررہے ہیں تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔

ٹی وی اینکر وقار ذکا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کسی خاتون سے ٹیلی فون پر سیکسی گفتگو کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ کرپشن ہے جس میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی ملوث ہے ۔

معروف  ٹی وی اینکر نے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے حاصل کیا گیا ملک کا پیسہ واپس کرو ۔

متعلقہ تحاریر