چیئرمین پیپلزپارٹی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ٹک ٹاکر بن گئے
بلاول بھٹوزرداری نے شارٹ وڈیو ہوسٹنگ سروس ایپ ٹک ٹاک (TikTok) پر اکاؤنٹ بنایا ہے، انہوں نے ٹوئٹر اورانسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی شیئر کی اور فالو کرنے کی درخواست بھی کی ہے، اس سے قبل عارف علوی بھی ٹک ٹاک جوائن کرچکے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ملک کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ٹک ٹاکر بن گئے۔ بلاول بھٹوزرداری نے شارٹ وڈیو ہوسٹنگ ایپ ٹک ٹاک (TikTok) پر اکاؤنٹ بنایا ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ملک کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری مختصر وڈیو ہوسٹنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔انہوں نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
گوگل، ٹک ٹاک پاکستان میں دفتر کھولنے کیلیے تیار، فیس بک منیٹائیزیشن کا بھی آغاز
تصاویر اور وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایک پوسٹ میں تایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔ انہوں نے عوام سے فالو کرنے کی درخواست بھی کی ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انسٹا گرام کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی ) بھی تبدیل کردی ہے۔ بلاول بھٹو کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ میں نئی ڈی پی میں ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی تفصیل لکھی ہے ۔
بلاول بھٹو نے اپنے آفیشل ٹویٹراکاؤنٹ پر بھی اپنے ٹک ٹاک (TikTok) اکاؤنٹ کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے انسٹا گرام کی طرح ٹوئٹر کی ڈی پی بھی تبدیل کردی ہے ۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/NCbQMx3cd6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 22, 2022
بلاول بھٹو زرداری کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ڈی پی میں بھی ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ (TikTok) کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے عوام سے اسے فالو کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صد مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی مختصر وڈیو ہوسٹنگ ایپ ٹک ٹاک (TikTok) پراپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا جس کی انہوں نے ٹوئٹر پر تشہیر بھی کی تھی ۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
Follow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now 👇https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
صدر پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی باقاعدہ ٹک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔ صدر نے کہا کہ ٹک ٹاک کا مثبت استعمال کیا جائے گا۔
یادرہے کہ شارٹ وڈیو ہوسٹنگ سروس ایپ ٹک ٹاک (TikTok) ایک چینی کمپنی کی ملکیت ہے جسے چائنا میں "ڈوئن”( Douyin) کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ ٹک ٹاک بین الاقوامی ورژن ہے ۔









