گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا حکم معطل، پرویزالہیٰ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال
لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب ، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالت کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے
لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کر دیا ہے ۔
لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویزالٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پنجاب کی برطرفی چیلنج، جسٹس فاروق کی معذرت کے بعد نیا بینچ تشکیل
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے اوراسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا۔
ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی اپنا حکم نامہ واپس لینے کی انڈر ٹیکنگ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ پرویز الہیٰ اور پنجاب کابینہ 11 جنوری تک بحال رہیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے وقفے کے بعد سماعت شروع کی تو وکیل علی ظفر نے پرویز الہٰی کی جانب سے دی گئی انڈرٹیکنگ پڑھ کر سنائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وکیل نے آئندہ سماعت تک اسمبلی نہ توڑنے کا تحریری حلف نامہ جمع کروایا جس میں یقین دہانی کروائی گئی ہے اگر مجھے بطور وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو بحال کر دیا جاتا ہے تو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔