مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا میں مبتلا ہو گئے

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت میں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس پر پاکستان اسٹیٹ آئل لمیٹڈ میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تعیناتی کے ریفرنس کی سماعت پر  عدالت کو بتایا کہ ان کی موکل خرابی صحت کے سبب احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیے

متنازعہ ٹوئٹس کا معاملہ: خصوصی عدالت سے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری دفعات کے تحت کارروائی شروع کی جائے، عدالت

وکیل خواجہ نوید احمد نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل شاہد خاقان عباسی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

وکیل نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا وائرس ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے کراچی نہیں آسکے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

گذشتہ سے پیوستہ

گزشتہ سماعت میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایا کہ نیب ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے اور نیب ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔

بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 24 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے نیب آرڈننس کے تحت درخواست دائر کی ہوئی ہے ، جبکہ سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دونوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر