بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سرحد پار سے سہولت کاروں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے ہیں ، علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے ، آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کو داخلی راستوں کے استعمال روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
لاہور میں سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے ایک گروہ کے درمیان صبح سویرے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فرار کے راستے بند دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔