استعفوں کا معاملہ: پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہونا گا۔

ترجمان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر ممبر کو ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا۔

ترجمان قومی اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو رواں برس 6 سے 10 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لئے مدعو کیا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا 25 دسمبر سے 16 جنوری تک پنجاب بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف 5 جنوری کو وطن واپس آرہے ہیں، ن لیگ

ترجمان قومی اسمبلی نے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے سامنے مشترکہ طور پر پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کی اطلاعات پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اس خط کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے جو 22 دسمبر کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور جماعت  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خط کے جواب ارسال کیا گیا تھا۔

ترجمان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین کی ممکنہ واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، خط کے مندرجات یاد دلائے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا جائے گا اور پی ٹی آئی کے ہر ممبر قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہو گی جب کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی کے طریق کار 2007 کے قواعد و ضوابط  کے ذیلی قاعد 43 کے پیراگراف (B) کے تحت بلایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو رواں برس 6 سے 10 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں مدعو کیا گیا تھا مگر باضابطہ مدعو کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر