ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا سیکورٹی فورسز کے جوان معمول کے گشت پر تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار شجاع محمد ، نائیک محمد رضوان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باروز برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک علاقے میں آپریشن جاری رہے گا ، شہادتیں پاک فوج کے حوصلے کم نہیں کرسکتی ۔ مادروطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان شہادتوں کی عظیم داستان رکھتے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔