قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، دہشتگردوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم

وزیراعظم ہاؤس نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی،اجلاس میں میں مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ اجلاس نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کو کچلنے کا عزم

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہواجس میں مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردپاکستان کے دشمن ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شرکاء اجلاس کو ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں حکومتی معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور دہشتگردی کی حالیہ لہر سے متعلق عوامل اور ان کے سدباب کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی اور پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔

 اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے دوٹوک رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے۔

قومی سلاتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات وبہادری، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان

اجلاس نے دہشتگردی کے خلاف شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اُن کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی ۔

اعلامیہ کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس  کے شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردپاکستان کے دشمن ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیانیہ پر متحد ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ  کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو دوبارہ ہوگا جس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر