پاک بحریہ کا سمندر میں انسداد منشیات آپریشن،2 ارب روپے کی منشیات پکڑ لیں
سمندر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی، پاکستان نیوی
کراچی: پاک بحریہ نے انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران منشیات لے جانے والی دو کشتیوں کو حراست میں لے کر منشیات کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔
پکڑی جانے والی منشیات میں 1500 کلو گرام سے زائد حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان نیوی کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت تقریباً 2 ارب روپے ہے۔
پاک بحریہ کا منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سرگرم ہیں اور پاک بحریہ ان سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار و چوکس اور پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان نیوی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔