اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا
رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کے ساتھ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی نقول اور خود الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے فیصلے کی کاپی لف نہیں کی گئی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا ، رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل میں کچھ دستاویز میسنگ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسلام آباد کے گذشتہ روز کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل آج صبح رجسٹرار آفس میں دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیاہے کہ دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں کچھ دستاویزات میسنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، دہشتگردوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم
پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اسلام ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم ان عتراضات کو دور کررہی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز میں اضافے کا وزارت داخلہ کا نوٹی فیکیشن ، اور بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو نہ کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا اور 31 دسمبر کو ہی انتخابات کرانے کا حکم سنایا تھا۔
قانون کے مطابق اپیل کے ساتھ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی اپیلوں کی کاپیاں اور الیکشن کمیشن کے اپنے فیصلے کی نقل لف ہونا تھا۔