مولانا طارق جمیل طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے فارغ

مولانا کے صاحبزادے یوسف جمیل نے والد کے لیے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبیعت میں بہتری  پر  اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

مولانا طارق جمیل کےصاحبزادے  یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا طارق جمیل کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کےباعث اسپتال منتقل

مولاناطارق جمیل کی شہباز شریف اور عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

یوسف جمیل نے والد کے لیے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ رواں ہفتےمولانآ کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے  کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انجیو پلاسٹی کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔

مولانا وی لاگرز کی کانفرنس میں شرکت کیلیے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو گئے تھے جہاں انہوں نے سیمینار کے ایک سیشن سے خطاب بھی کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر