نئے سال کے جشن میں دبئی میں عمران خان زندہ باد کے نعروں کی گونج

کشمیر امریکن تاجر ٹونی اشائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک وڈیو پوسٹ جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی شہری دبئی کی شاہراہ پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں، ٹونی اشائے کہا کہ میں نے دبئی میں طویل عرصے قیام کے دوران کبھی نہ دیکھا اور نہ سنا کہ کسی سیاسی رہنما کے حق میں نعرے بازی کی گئی ہو مگر آج عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے دیکھے

کشمیری امریکن تاجر ٹونی اشائے کا کہنا ہے کہ دبئی میں کبھی کسی سیاسی رہنما کے بارے میں نعرے بازی نہ دیکھی اور نہ سنی  مگر آج پاکستانیوں نے وہاں عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے ۔

کشمیرامریکن تاجر ٹونی اشائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک وڈیو پوسٹ جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی شہری دبئی کی شاہراہ پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا

 ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہےکہ کثیر تعداد میں پاکستانی شہری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں سڑک پر نعرے بلند کرتے ہوئے رواں دواں ہیں۔

کشمیر امریکن تاجر ٹونی اشائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وڈیو کے عنوان میں لکھا کہ  دبئی کی ڈاؤن ٹاؤن اسٹریٹ میں  پاکستانی شہری عمران خان زندی باد کے نعرے بلند کررہے ہیں ۔

ٹونی اشائے نے بتایا جب پاکستانی شہری عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کررہے تھے تو میں نے یہ وڈیو خود اپنے موبائل سے بنائی اور ایسا منظر میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔

ٹونی اشائے کہا کہ میں نے دبئی میں طویل عرصے قیام کے دوران کبھی نہ دیکھا اور نہ سنا کہ کسی سیاسی رہنما کے حق میں نعرے بازی کی گئی ہو مگر آج عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے دیکھے ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں مظاہرے ہوچکے ہیں۔ عمران خان کی برطرفی کے خلاف بھی دبئی میں مظاہرہ کیا گیا تھا ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے گزشتہ اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی بطور وزیراعظم برطرفی کے خلاف دبئی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ تحاریر