پاکستان میں سال 2023 میں کتنے چاند گرہن اور کتنے سورج گرہن ہوں گے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق شمسی سال 2023 میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شمسی سال 2023 میں لگنے والے چاند گرہن اور اور سورج گرہن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن20 اپریل 2023 کو ہو گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پہلے سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل سورج گرہن 9 بجکر 17 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 10 بجکر 57 منٹ پر ہو گا، سورج گرہن پاکستان میں دیکھا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

نئے سال کے جشن میں دبئی میں عمران خان زندہ باد کے نعروں کی گونج

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے

سال کا دوسرا اور پہلا جزوی چاند گرہن 5 اور 6 مئی 2023 کو لگے گا، یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 13 منٹ پر شروع ہو گا، مکمل جزوی چاند گرہن 10 بجکر 23 منٹ پر اور اختتام اگلے دن 6 مئی 12 بجکر 33 منٹ پر ہو گا، اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گا، یہ جزوی چاند گرہن پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر نظر آئے گا۔

سال 2023 کا مجموعی طور پر تیسرا اور دوسرا جزوی سورج گرہن 14 اور 15 اکتوبر کو لگے گا ، جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہو گا، مکمل سورج گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ اور اختتام 15 اکتوبر یعنی اگلے دن رات 12 بجکر 50 منٹ پر ہوگا، اس سورج گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے 54 منٹ ہو گا۔

پاکستان سمیت دیگر ایشائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے یہ دیکھا نہیں جا ہے گا، جزوی سورج گرہن کو رنگ آف فائر کے نام دیا گیا ہے۔

سال 2023 کا چوتھا اور دوسرا جزوی چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کو لگے گا، 2023 پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغاز رات 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، جب کے اسکا عروج اگلے دن 29 اکتوبرکو رات 1 بجکر 53 منٹ پر ہو گا جبکہ اختتام رات 3 بجکر 28 منٹ پر ہو گا، اس کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 27 منٹ ہو گا۔ پاکستان میں مکمل طور پر یہ چاند گرہن نظر آئے گا۔

متعلقہ تحاریر