نون لیگی قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کب وطن واپس آئیں گے؟

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز متعدد اعلانات کے باوجود تاحال وطن واپسی سے گریزاں ہیں، لیگی قائدین سیاسی و معاشی صورتحال کی بہتری کے بعد پاکستان آنے کا سوچ رہے تھے تاہم ان کی اپنی پارٹی کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے سیاست و معیشت  کے معاملات بد سے بدترین ہوگئے ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے لندن کے طویل قیام اور متعدد اعلانات کرنے کے باوجود تاحال وطن واپس آنے سے گریزاں ہیں جبکہ مریم نواز کی واپسی بھی غیر یقینی ہوتی نظر آرہی ہے ۔

لندن میں گزشتہ کئی سالوں سے مقیم پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپسی کے متعدد اعلانات کے باوجود اب تک پاکستان آنے سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ضمانت طلبی، چوہدری شجاعت لندن جائیں گے

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی پاکستان واپسی کے متعدد اعلانات کیے گئے تاہم وہ غلط ثابت ہوئے ۔

نون لیگی رہنماؤ ں نے اپنے قائدین کی جنوری 2023 میں میں بھی واپسی کے اعلانات دہرائے مگر وہ بھی صحیح ثابت نہیں ہورہے ہیں اور وہ واپسی کی مستند تاریخ دینے میں ناکام ہیں۔

وفاق میں حکمران سیاسی جماعت کو گزشتہ کئی ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اب حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی  انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے ۔

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی متوقع تحلیل کے بعد مسلم لیگ نون ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی تاہم اس بار ان کے قائد نواز شریف ملک میں موجود نہیں ہونگے ۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون اپنے قائدین کی عدم موجودگی کے بغیراپنی ماضی کی شان کیسے بحال کرپائے گی؟۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے دباؤ کا سامنا کرنے کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا درست وقت نہیں بتایا جس سے انہیں سیاسی محاذ  ناکامی کا سامنا ہے ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق لیگی قائد اور نائب صدر ملک کے سیاسی و معاشی حالات بہتر ہونے کے بعد وطن واپسی کیلئے انتظار میں تھے مگر معاملات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بدترین سیلاب کا شکار اور نوازشریف کی دنیا کے مہنگے ترین اسٹور میں شاپنگ

وفاقی وزیر وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایازصادق نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آئیں گے اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ تقسیم کریں گے ۔

حکمران جماعتوں کے مطابق عام انتخابات اکتوبر میں ہونگے تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان مارچ میں نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر