ایک عہد تمام ہوا، بی بی سی اردو نے تاریخی ریڈیو سروس بند کردی
بی بی سی اردو ریڈیوایف ایم کا آخری بلیٹن گزشتہ سال 31 دسمبر کی شام 7 بجے نشر کیا گیا، صارفین کا تاریخی ریڈیو سروس کی بندش پر دکھ کا اظہار
پاکستان میں ذرائع ابلاغ کی تاریخ کا ایک عہد تمام ہوا۔بی بی سی اردو نے پاکستانی عوام کیلیے ایک عرصے تک خبروں کے حصول کا اہم ترین ذریعہ رہنے والی اپنی ریڈیو سروس بند کردی۔
بی بی سی اردو ریڈیوایف ایم کا آخری بلیٹن گزشتہ سال 31 دسمبر کی شام 7 بجے نشر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
بی بی سی نے بورس جانس کا مذاق اڑانے پر خاتون میزبان کو آف ایئر کردیا
بی بی سی کا 10زبانوں میں سروسز ختم کرنے کا اعلان
بی بی سی اردو پاکستان کے ایڈیٹر آصف فاروقی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ریڈیو سروس کے سامعین کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔
We presented last @BBCUrdu radio bulletin at 7:00PM tonight.
It’s end of an era 😞 pic.twitter.com/LBaJmqGKzh— Asif Farooqi (@Asif_Farooqi) December 31, 2022
آصف فاروقی نے لکھاکہ آج شب 7 بجے ہم نے اردو ریڈیو سروس کا آخری بلیٹن نشر کردیا۔آصف فاروقی نے اردو ریڈیو سروس کی بندش کو ایک عہد کا اختتام قرار دیا۔
ٹوئٹر صارفین نے بھی ریڈیو سروس کی بندش پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایک صارف نے اپنی سنہری یادوں کو کھنگالتے ہوئے لکھاکہ” وہ بڑا سا کچا کمرہ، سردیوں کا موسم، آگ کا الاؤ، سارے گھر والے 8 بجنے کے اتنظار میں کہ بی بی سی پر ابھی خبریں شروع ہوں گی، سدو بھائی کا حلوہ اور رضاعلی عابدی کی زبان کی چاشنی“۔