معروف اینکر پرسن مشعل بخاری 38برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
مشعل بخاری 2 سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے جامعہ المنتظر لاہور میں ادا کی جائے گی، شوہر امیر عباس
معروف اینکر پرسن مشعل بخاری کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے صرف 38 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگئیں۔
مرحومہ کے شوہر اینکرپرسن امیر عباس نے انتقال کی تصدیق کردی۔مرحومہ کی نماز جناہ آج لاہور میں اداکی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
شفاف انتخابات تک ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، عمران خان
تاجر برادری نے شادی ہالز اور مارکیٹیں رات جلد بند کرنے کا حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا
اینکر پرسن امیر عباس نے اپنے اہلیہ کے انتقال کی اطلاع اپنے ٹوئٹ کے ذریعےدی۔امیر عباس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ” میری اہلیہ، صحافی مشعل بخاری، خوبصورت دل، بے مثل شخصیت، کمال صبر دکھانے والی، ناقابل یقین حد تک بہادر خاتون، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتے لڑتے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئیں“۔
گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
بڑی اُداس بڑی بے قرار گزرے گی
میری اہلیہ، صحافی مشعل بخاری، خوبصورت دل، بے مثل شخصیت، کمال صبر دکھانے والی، ناقابل یقین حد تک بہادر خاتون، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتے لڑتے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئی۔
جنازہ کل 1 بجے جامعہ المنتظر لاہور— Ameer Abbas (@ameerabbas84) January 3, 2023
انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے جامعہ المنتظر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
1984 میں کراچی میں پیدا ہونے والی مشعل بخاری نے ایکسپریس نیوز سے بطور نیوز اینکر اپنے صحافتی کیریئر کی ابتدا کی اور پھر 92 نیوز، آپ نیوز اور نیو نیوز کے ساتھ سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی میں بھی اینکرپرسن کے فرائض انجام دیے۔
Many many congratulations to @ameerabbas84 on his marriage with @MishalBukhari5 may u both live happy together when is walima by the way ? 😊 #Anchor #ameerabbas #mishalbukhari pic.twitter.com/nmUpuv8eip
— Naila noman khan (@saminarehman987) June 4, 2022
مشعل بخاری اور امیر عباس گزشتہ سال جون میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔صحافتی برادری نے نوجوان اینکر کی موت پر اینکرپرسن امیر عباس اور مرحومہ کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔