سماء نیوز کا کیمرہ مین محمد عامر ادارے کی بے وفائی سے جہاں فانی سے گزر گیا
نجی نیوز چینل سماء ٹی وی اسلام آباد بیورو کے کیمرہ مین محمد عامر دوران علاج ادارے کی جانب سے صحت کی سہولیات واپس لینے کے باعث کسمپرسی کی حالت میں راولپنڈی کے اسپتال میں انتقال کرگئے جبکہ محمد عامرکے انتقال کی خبر دیتے ہی سماء کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) نوید صدیقی نے بھی ادارے کو اللہ حافظ کہہ دیا
پاکستان کے بڑے نجی میڈیا ہاؤس سماء ٹی وی اسلام آباد بیورو کے کیمرہ مین محمد عامر ادارے کی جانب سے علاج معالجے کی سہولت واپس لینے کے باعث دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے ۔
نجی نیوز چینل سماءٹی وی اسلام آباد بیورو کے کیمرہ مین محمد عامر دوران علاج ادارے کی جانب سے صحت کی سہولیات واپس لینے کے باعث کسمپرسی کی حالت میں راولپنڈی کے اسپتال میں انتقال کرگئے ۔
یہ بھی پڑھیے
میڈیا ٹائیکونز کی جنگ: نیوز 24 اور سماء نیوز کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات
سماء نیوز کے کیمرہ مین محمد عامر کو چند روز قبل دوسری بار دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے انہیں برین ہیمرج ہوگیا اور انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا ۔
کیمرہ مین محمد عامر اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے کہ اس دوران سماء نیوز کی انتظامیہ نے ان کے علاج کے لیے مزید رقم فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
کیمرہ مین محمد عامر شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے کہ اس موقع پر سماء نیوز نے اپنے ملازم کی مدد سے ہاتھ کھینچا اور علاج کے لیے مزید رقم کی فراہمی سے یکسر انکار کردیا ۔
سماء نیوز کی جانب سے علاج کے لیے مزید رقم کی فراہمی سے انکار پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں وینٹی لیٹر سے اتار دیا جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے وینٹی لیٹر سے اتارنے کی سخت ہدایت کی گئی تھی ۔
دنیا نیوز سے منسلک صحافی اسماء شوکت نے محمد عامر کے نا گہانی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند ہزار روپے کے لیے ہمارے ساتھی کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ دیا۔
as per received
انا للہ وانا الیہ راجعون
محمد عامر سینئر کیمرہ مین سماء ٹی وی جن کو برین ہیمرج ہو گیا تھااس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں اللہ تعالی عامر بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی فیملی کو صبر عطا فرمائے آمین pic.twitter.com/DhiLrOfRcQ— Isma_ Shaukat (@isma_shaukat) January 3, 2023
اسماء شوکت نے بتایا کہ مرحوم محمد عامر اپنے گھر کے واحد کفیل تھے جبکہ ان کی اہلیہ بھی نااہلیہ ہیں جن کی انہوں نے لازوال خدمت کی۔ اپنے بچوں کو بھی ماں بن کر پالا پوسا ۔
اسماء شوکت نے کہا کہ سماء کے مالک علیم خان بڑے پراپرٹی ٹائیکون ہیں اور نئے سال کی آمد پر اگر کروڑوں روپے آتش بازی پر خرچ کرسکتے ہیں مگر غریب ملازم کی مدد نہیں کی ۔
سماء کے مالک علیم خان صاحب جو کہ بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون ہیں اور نئے سال کی آمد پر اگر کروڑوں روپے آتش بازی پر خرچ کرسکتے ہیں تو انکے لئے اس غریب کیمرہ مین کے لئے بہتر علاج کچھ معنی نہیں رکھتا ہوسکتا ہے کہ شائد اسکی زندگی بچ جائے۔
— Isma_ Shaukat (@isma_shaukat) January 3, 2023
صحافی اسماء شوکت نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان کے لیے شاید اس غریب کیمرہ مین کیلئے بہترعلاج کچھ معنی نہیں رکھتا ہوسکتا ہے کہ شاید اسکی زندگی بچ جائے۔
یہ بھی پڑھیے
روزنامہ جنگ کے صحافی اور ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
سماء نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) نوید صدیقی نے بھی رنج سے وغم سے ڈوبے لہجے میں کیمرہ مین محمد عامر کے انتقال کی پر سوز خبر سنائی ۔
سماء ٹی وی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) نوید صدیقی نے بتایا کہ اپنے نوٹس کی مدت(notice period) پوری کرنے کے بعد میں نے آج سماء سے ناتا توڑ دیا ہے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سماء ٹی وی کے ساتھ 12 سال کا سفر آج اختتام کو پہنچا اور میں نے نوٹس مدت پوری کرکے ادارے کو چھوڑ دیا ہے ۔